Tuesday, May 31, 2022

Learn how to give up.

 

غور و فکر کریں اُن تمام نعمتوں پر جو اللہ نے آپ کو عطا کی ہیں (کاؤنٹ) کریں پھر ان کو نوٹ ڈاون کریں اور

پھر ایک دوسری جگہ وہ چیزیں لکھیں جن کی آپ نے کبھی شدت سے خواہش کی لیکن وہ پوری نہیں ہوئی۔ اُن خواہشات کہ پورا نہ ہونے پر آپ کا ردِ عمل کیا تھا۔

اس پر غور کریں! 

اب اگر بات کریں کے ایسے حالات میں ہمارا ردِ عمل ہونا کیا چاہیے؟

."تو میں کہوں گی کے "صبر

اب آپ کے دل و دماغ میں آئے گا کے یہ تو سب کو پتہ ہے کے صبر کرنا چاہیے لیکن صبر کرنا تو بہت مشکل کام ہے جبکہ کہنا بہت آسان۔

"اور یہ تو آپ کو معلوم ہی   ہوگا کہ صبر کا اجر کتنا زیادہ ہے۔"

 لیکن اس کے ساتھ یہ بھی جان لیں کے "صبر کرنے میں" اور "صبر کے آجانے میں" فرق ہوتا ہے اور زیادہ اجر صبر کرنے کا ہے کیوں کہ وہ آپ اللہ کی رضا کے لیے کچھ حد تک دل پر جبر کر کے کرتے ہیں 

جب کہ صبر کے آجانے کا پروسس قدرتی ہے وہ کبھی نہ کبھی آ ہی جاتا ہے۔

اب آجاتے ہیں اس بات پر کہ  جب آپ کی بات نہیں پوری ہوتی،آپ کی کوئی خواہش نہیں پوری ہوتی جس کی آپ نے شدت سے خواہش ہو وہ نه ہو اور اس کے لیے آپ نے بہت کوشش بھی کی ہو لیکن پھر بھی نہ ہو! 

تو کیا آپ کے دماغ میں یہ بات نہیں آتی کے ہم تو بہت بے بس ہیں کچھ کر کےبھی  کچھ نہیں کر سکتے ہر شے ہمارے رب کے کنُ کی محتاج ہے تو کیوں نہ کچھ ایسا کریں کو اللہ کو پسند ہو جس سے وہ ہم سے راضی ہو جائے اور جب آپ یہ سوچ لیتے ۔ہیں تو آپ کو صبر کرنے میں آسانی ہوتی ہے کہہ لیں کہ اس میں بھی اللہ کی مدد شامل ہو جاتی ہے 

اب زیادھ تر لوگوں کو یہ تمام باتیں باخوبی ازبر ہوتی ہیں سب جانتے ہیں کہ انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے تو جب آپ کو يہ سب باتیں پہلے سے پتہ ہیں تو پھر اتنا واویلہ کیوں کر رہے ہیں ، اتنی شکایتیں کیوں ہونے لگ گئی آپکو زندگی سے، اللہ سے۔۔۔ کیا آپ کو وہ نعمتیں یاد نہیں جو اللہ نے آپ کو دی ہیں اور آپ بھول چکے ہیں(جو نعمتیں آپ کاپی پہ پہلے ہی لکھ چکے ہیں) اُنہیں بھی تو کبھی یاد کر لیا کریں۔ یقین کریں کے آپ حیران ہو جائیں گے کے اللہ نے آپ کو کس قدر نوازا ہے آپ کے پاس کیا کچھ نہیں ہے اور کتنوں کے پاس تو يہ بھی نہیں ہے اور يہ کيسے ہو گا "غوروفکر" سے آپ دماغوں کو غوروفکر میں لگائیں آپ کے لیے سوچوں کے کئی در کھولیں گے۔

اور پھر آپ کے لیے اللہ کا شکر ادا کرنا اور ادھوری خواہشوں پر صبر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

   کرنا۔

     

" اب ایک چیز آتی ہےگیواپ کرنا

تو اب جب آپ کو یہ معلوم ہو گیا کہ صبر آپ نے اللہ کی رضا کے لیے کرنا ہے تو پھر بہت سارے مسلوں کے ساتھ یہ بھی آسان ہو جاے گا۔

اور جب آپ گیواپ کرنا سیکھ جاتے ہیں تو پھر موواون کرنا آسان ھو جاتا ہے۔

 اب یہاں اصل چیز یا کی پوایٔنٹ کہہ لیں کیا ہے؟ 

"صبر"


 صبر جمیل کیا ہے؟ استاد نعمان علی خان





,,

No comments:

Post a Comment

Learn how to give up.

  غور و فکر کریں اُن تمام نعمتوں پر جو اللہ نے آپ کو عطا کی ہیں (کاؤنٹ) کریں پھر ان کو نوٹ ڈاون کریں اور پھر ایک دوسری جگہ وہ چیزیں لکھیں جن...